پاکستان

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے 2 بلین ڈالر کا قرضہ مانگ لیا

اسلام آباد :پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو 2 بلین ڈالر کا قرضہ دینے کی درخواست کر دی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا اور کہا کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرضہ جنوری میں میچور ہو رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)میں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر جمع کرائے گئے تھے جن میں سے ایک ارب 17 جنوری کو اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہونے والے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ارب ڈالر پر شرح سود 3 فیصد اور باقی ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 بلین ڈالر کے ڈپازٹ جلد ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے قرضوں کے رول اوور پر بات چیت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button