
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق جب کہ 3پروفیسرز سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کیوائی کے مقام پر پیش آیا جہاں ہری پور سے تفریح کیلیے سیاحتی مقام شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی 2 طالبات زرمینہ اور حلیمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
ان علاوہ حادثے میں کالج کے 3 پروفیسرز اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں طبی امداد کی فراہمی کے لیے کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔