واشنگٹن ۔9جنوری (اے پی پی):سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نےمنشیات کے استعمال بارے خبروں کی تردید کر دی۔ تاس کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر کہا کہ روگن کے ساتھ ایک پف کے بعد انہوں نے ناسا کی درخواست پر 3 سال تک مسلسل منشیات کے ٹیسٹ کروانے پر اتفاق کیا اور اس دوران ان کے جسم میں کسی بھی نشہ آور شے یا الکحل کی معمولی سی مقدار کی موجودگی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔اس سے قبل وال سٹریٹ جرنل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تشویش ہے کہ ایلون مسک کے دماغی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ ان کی منشیات کے استعمال کی عادت کا کمپنیوں کے کاموں اور اس کے مستقبل پر اثر پڑ سکتا ہے۔
0 51 1 minute read