اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اکانومسٹ میں ان کے نام سے شائع ہونے والا ایک مضمون دراصل ‘اے آئی سے تیار لکھا گیا’ تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے یہ دعویٰ اڈیالہ جیل میں دو مقدمات میں تفتیش کے بعد جیل کے اندر ہونے والی کارروائیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا تھا۔
مضمون کے مندرجات کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ مضمون خود نہیں لکھا ، بلکہ یہ ان نکات پر مبنی تھا جو انہوں نے کہا تھا ، جو مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے الفاظ میں ڈالے گئے تھے۔