ہرشخص کی نظریں عام انتخابات پر مرکوز ہیں، اب صرف ایک مہینہ باقی ہے۔ لیکن انتخابات کے بعد جو کچھ ہوگا وہ ملک کے مستقبل کے لئے بہت زیادہ نتیجہ خیز ہوگا۔ اگلی حکومت کو زبردست چیلنجز کا سامنا ہے۔
نئی حکومت کو ملک کی تاریخ کا سب سے سنگین معاشی بحران ، سلامتی کے خطرات میں اضافے ، ریاستی اداروں کی صلاحیت میں کمی ، ایک کشیدہ علاقائی صورتحال کا سامنا ہوگا۔۔
اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کی ایک بڑی تعداد نئی حکومت کےلئے آزمائش کا باعث ہوگی ۔ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے منتخب قیادت کو ضروری اور اہم کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ دونوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ ملک کے مستقبل کے لئے سب سے زیادہ اہم حکومت کی صلاحیت ہے جو معیشت سے نمٹنے کے لئے ہے.