حویلیاں(بیورورپورٹ)تحصیل حویلیاں کے عوام کا بستی شیر خان پر اعتماد ہی ہماری قوت ہے،عاطف منصف شہید اور عذیرشیرخان نے عوامی اعتماد کو بحال کیا،حلقہ pk44 کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے،عوام 8 فروری کو جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا ان خیالات امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 سہیل شیرخان جدون نے حویلیاں پریس کلب کے عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل حویلیاں میں بستی شیر خان کا عوامی خدمت کا سفر کسی سے پوشیدہ نہیں ہے سابق صوبائی وزیر حاجی منصف خان جدون نے جس طرح سیاست کو عوامی انداز میں متعارف کرایا ہے اس کو آج بھی حلقہ کے عوام یاد رکھتے ہیں سہیل شیرخان نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں عاطف منصف خان شہید پر جس طرح تحصیل حویلیاں کی عوام نے اعتماد کیا تھا اور کم وقت میں عاطف منصف خان شہید نے عوامی فلاح کا سفر شروع کیا لیکن دشمنوں نے اس عظیم عوامی لیڈر کی جان لے لی سہیل شیرخان نے عذیرشیرخان نے حاجی منصف خان جدون اور عاطف خان شہید کے عوامی سفر کو جاری رکھا ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں سہیل شیرخان نے کہا بستی شیر خان کی طرف سے حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر حلقہ پی کے 44 کے امیدوار ہیں انہوں نے کہا ہمارا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور پارٹی فیصلہ کے بعد اپنے گروپ جنبے کی مشاورت سے 8 فروری کے انتخابات کا حتمی فیصلہ کریں گے سہیل شیرخان نے حویلیاں پریس کلب کو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بستی شیر خان میڈیا کی مثبت اور تعمیری تنقید اور مشاورت کا احترام کرے گی
0 36 1 minute read