بیروت: لبنان میں اسرائیل کے ایک کار پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر وسام تاویل اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک کارروائی میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کمانڈر کی کار کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں وسام تاویل کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیئر کمانڈر وسام، ایلیٹ رضوان فورس میں نائب سربراہ کے عہدے پر فائز تھے۔اسرائیلی فوج نے وسام تاویل کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گاوں جا رہے تھے۔ کار میں ان کے ایک ساتھی بھی موجود تھے۔ کار میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ پہلے ہی اسرائیل کو لبنان میں حملے کرنے پر خبردار کر چکے ہیں۔
0 31 1 minute read