دنیا

ایران میں گیس پائپ لائن دھماکوں سے اڑا دی گئی، تین صوبوں میں گیس کی فراہمی متاثر

تہران:ایران میں گیس پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑانے کے نتیجہ میں تین صوبوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔یہ دھماکے مختلف شہروں میں دو مقامات پر بدھ کی رات ایک بجے ہوئے ہیں۔ ایران کی قومی گیس کمپنی کےمنیجر سعید عاقلی کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 3صوبوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ان صوبوں میں شمالی خراسان، اور زنجان کے کئی شہر بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی دہشت گرد گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button