علاقائی

حویلیاں شہر میں نومنتخب ایم پی افتخار خان کی آمد, سارا شہر سڑکوں پر امڈ آیا

حویلیاں( بیورو رپورٹ)حویلیاں شہر میں نومنتخب ایم پی افتخار خان کی آمد پر سارا شہر سڑکوں پر امڈ آیا پھولوں کی پتیاں نچھاور ، ہاروں کی بارش انکے ہمراہ صدر ایوان تجارت خورشید اعظم خان ،نثارصفدر جدون، نبیل احمد عباسی، سردار مطفی فریدون خان بابو جاوید اقبال شانی خان لنگرہ تھے ریلی کے راستوں میں جگہ جگہ کھڑے ہوکر تاجروں شہریوں ورکروں نے استقبال کیا اور عمران خان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے تحریک انصاف کی پی۔کے44 میں افتخار خان کی کامیابی کے بعد حویلیاں شہر میں جشن کاسماں تحریک انصاف کے جنون نے تحصیل حویلیاں سمیت ضلع ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کا صفایا کر دیا،افتخار خان جدون نے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا پندرہ سالہ اقتدار ختم کردیا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا دن بھر بڑے جلوس اور بھنگڑے جاری رہے،ملک بھر کی طرح تحریک انصاف کے جنون نے تحصیل حویلیاں میں بھی اپنا جادو جگایا اور عمران خان کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے دو ہزار سے زائد کی لیڈ سے مسلم لیگ ن کے تین مرتبہ کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو شکست دے دی البتہ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کانٹے دار مقابلہ کر کے اپنی عوامی مقبولیت کو ثابت کیا ہے افتخار خان جدون کی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوب جشن منایا اور دن بھر الیکشن آفس میں گروپوں اور ٹولیوں کی صورت میں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button