تجارت

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد :ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق 31 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72167 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے۔ ۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72360 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.1 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3202 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33679 ، پی پی ایل 11345، پی او ایل 4898 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1087 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 740 ، پی پی ایل 525، پی او ایل 66 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 920 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button