اسلام آباد۔:ٹی وی اداکارہ مائرہ خان نے انکشاف کیاکہ ان کی پہلی پلاسٹک سرجری 19 سال کی عمر میں ہوئی ۔ انہوں نے حالیہ انٹرو یو میں بتایا کہ وہ اپنی کئی مرتبہ پلاسٹک سرجریز کروا چکی ہیں اور 19 سال کی عمر میں کا پہلا لائپوسکشن (پیٹ سے چربی کم کرنے کا عمل )ہوا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرجری میں سب سے مشکل اور تکلیف دہ سرجری ناک کی ہے جو وہ 5 مرتبہ کروا چکی ہیں اور جو لوگ ناک کی سرجری کروانا چاہتے ہیں وہ اس سے اجتناب کریں ۔ایک سوال کے جواب میں مائرہ نے کہا کہ اسے ان کے ملبوسات کے انتخاب پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرتا پڑتا ہے ۔ یہاں لوگ ان کے عام مغربی لباس پر بھی تنقید کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بنیادی طور پر نہیں جانتے کہ ایک اداکارہ کے لیے یہ کتنا مشکل ہے، ایک اداکارہ کام کرتی ہے اور اپنے خاندان کے لیے کماتی ہے، ہو سکتا ہے وہ حجاب پہننا چاہتی ہو لیکن وہ مجبور ہوتی ہے ۔\932
0 40 1 minute read