ڈھاکا:بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت بی این پی اور اس کے اتحادیوں کی برف سے بائیکاٹ کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے دو تہائی نشستیں حاصل کرلیں۔بھارتی اخبار سیاست کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین نتائج میں عوامی لیگ کی نشستوں کی تعداد 200 تک پہنچ چکی ہے اس طرح اسے 300 رکنی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ عام انتخابات میں ٹرن آئوٹ کم رہا اور بعض مقامات پر تشدد کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ بنگلا دیشی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم پہلے سے دستیاب نتائج کے ساتھ عوامی لیگ کو فاتح قرار دے سکتے ہیں لیکن حتمی اعلان باقی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے 1986 کے بعد سے آٹھویں بار گوپال گنج-3 حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 249,965 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف بنگلہ دیش سپریم پارٹی کے ایم نظام الدین لشکر نے صرف 469 ووٹ حاصل کئے۔شیخ حسینہ وزیر اعظم 2009 سے اقتدار میں ہیں۔
0 35 1 minute read