پاکستانی بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘پاک بحریہ نے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں بھیج دیے ہیں۔’ بیان میں بحری جنگی جہازوں کو متحرک کرنے کی وجہ میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات بتائے گئے ہیں۔
واضح رہے پاک بحریہ کمرشل راستوں کی نگرانی کو مسلسل دیکھ رہی ہے۔ پاک بحریہ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے ‘ہماری جنگی جہاز ہمیشہ بحیرہ عرب میں گشت کرتے ہیں ، اب بھی ان کی اسی موجودگی کا اہتمام کیا گیا ہے۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ علاقے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داری سے اچھی طرح آگاہ ہے۔