دنیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 6 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر معمولی ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے تمام فلسطینی شہری تھے، ان کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے نہیں تھا جب کہ فلسطینی سرکاری اسپتال نے اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے رات ایک بجے کے قریب شہر جنین اور پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا، اس دوران کیمپ میں موجود فلسطینیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، جب کہ بارودی مواد کے پھٹنے سے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ فوجی زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم 5 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جب کہ 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 332 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button