پاکستان

الیکشن ٹریبونل سے نااہلی’ شاہ محمود کا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمودقریشی نے نااہلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی آبائی شہر ملتان کے انتخابی میدان سے باہر ہونے سے انکار ی ہوگئے’ شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل ملتان سے نااہلی کے معاملے کو لاہور ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہو ر ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں کل اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کے زائدا لمیعاد اسٹام جمع کروانے پر آر او کی طرف سے کاغذات مستردکئے جانے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔
دوسری جانب الیکشن ٹریبول نے شاہ محمود کی بیٹی مہربانو قریشی اور بیٹے زین حسین قریشی کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button