اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری عمر حامد خان نے صحت کے مسائل کی بناپر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ذرائع نے اتوار کو بتایا۔
ذرائع نےبتایا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان نے ابھی تک سیکرٹری کی حیثیت سے ان کے استعفے کو قبول نہیں کیا ۔
یہ پیش رفت 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے صرف چند ہفتوں قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت اہم سیاسی امیدواروں کی طرف لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات کے درمیان سامنے آئی ہے۔۔۔۔