تازہ ترین

کرم میں مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کرم میں مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ سے خاتون اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران کے مطابق صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کرم نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک گاڑی کا ڈرائیور، 2 سکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button