علاقائی

عوام کی محبت اور اللہ کے بھروسے پر ہمیشہ الیکشن لڑا ہے،سردار اورنگزیب

حویلیاں(بیورورپورٹ)عوام کی محبت اور اللہ کے بھروسے پر ہمیشہ الیکشن لڑا ہے،میرے حلقہ کی عوام نے سرمایہ داروں کو مسترد کیا ہے،میرا یقین ہے کہ بے لوث خدمت کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے اپنی رہائش گاہ پر حویلیاں پریس کلب کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہے گزشتہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جس طرح حکومتی اداروں اور معیشت کو کمزور اور غربت میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام موجودہ سسٹم سے لاتعلق ہوتی جا رہی تھی اور پھر انہی قوتوں نے میاں نواز شریف کی حیثیت کو تسلیم کرکے ان کو وطن واپس بلایا سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ایک حقیقت ہیں جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بے سروسامانی کے ساتھ اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ہمیشہ عوام اور اللہ تعالی نے عزت دی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہر الیکشن میں میرا حلقہ تبدیل کیا گیا اور ہر حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا اور اپوزیشن میں ہونے کے باوجود حکومتی وزرا سے زیادہ کام کئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ لوہرتناول کو میرے حلقہ میں شامل کیا گیا اور گزشتہ کئی ہفتوں سے لوہرتناول کے عوام سے ملاقات کی اور لوہرتناول کی پسماندگی اور خستہ حالی کو دیکھ کر دکھ ہوا کہ 20 سال تناول پر حکومت کرنے والوں نے عوام کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ میں تحصیل حویلیاں اور لوہرتناول کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ کامیابی کے بعد بلاتفریق خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button