علاقائی

ن لیگ میں نواز شریف کی گرفت کمزور ہو چکی، سردار مہتاب

حویلیاں(بیورورپورٹ)اقتدار کے حصول کے لئے سیاسی جماعتوں کا منشور عوام کو بیوقوف بنانا ہوتا ہے،غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کا ماحول نہیں بن رہا،شفاف انتخابات نہ ہوئے تو قوم سمیت دنیا تسلیم نہیں کرے گی،ماضی سے نکل کر مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا،مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کی گرفت کمزور ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 سردار مہتاب احمد خان نے حویلیاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن ملک کی سمت کا تعین کریں گے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں تاکہ عوام کو فیصلہ کرنے کا برابر موقع مل سکے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ میں نے مشرف دور میں ڈھائی سال جیل برداشت کی لیکن آمریت کا ساتھ نہیں دیا لیکن بدقسمتی سے آج مخصوص جماعت کو آگے لانے کے لئے دوسری بڑی جماعت کی قیادت کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ غیر سیاسی قدم ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بیساکھیوں کے سہارے ملنے والا اقتدار کبھی دیرپا اور بااختیار نہیں ہوتا اور 2024 کا الیکشن اسی سمت جاتا نظر آریا ہے ایک سوال کے جواب میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کی گرفت کمزور ہو چکی ہے جس وجہ سے جماعت سنجیدہ لوگ خاموش ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کی گہما گہمی نظر نہیں آ رہی اور یہ پہلا الیکشن ہے جس کا نتیجہ پوری قوم کو پہلے ہی پتہ ہے جو کہ افسوس ناک ہے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ قومی حالات کو دیکھ کر جماعتی قید سے نکل کر عوام کے سامنے پیش ہوئے ہیں تاکہ قوم کو اصل مسائل اور ان کا حل بتا سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button