انتخابات

جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ الیکشن ٹریبونل نے مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت ہائی کورٹس کے الیکشن ٹربیونلز میں جاری ہے۔ اپیلوں کے فیصلوں کے لیے 4 دن باقی ہیں۔ تمام فیصلوں کا اعلان 10 جنوری تک کر دیا جائے گا۔ ملتان میں سابق ایم این اے جمشید دستی، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176، پی پی 268، پی پی 269 اور پی پی 270 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کی سماعت بعد میں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button