ٹوکیو۔:جاپان میں ٹونا مچھلی کی سال نو کی نیلامی10کروڑ ین سے متجاوز کر گئی، جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کی تویوسُو مچھلی منڈی میں 2024 کی پہلی ٹونا نیلامی 10کروڑ ین سے متجاوز کر گئی۔ نیلامی میں جاپان اور دنیا بھر کے سمندروں سے لائی گئی تازہ اور منجمد ٹونا مچھلی کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔جاپان کے شمالی آؤموری کی اوما بندرگاہ پر اتاری گئی 238 کلوگرام وزنی بلیوفِن ٹونا مچھلی گیارہ کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار ین یا تقریباً 790,000 ڈالر کی بلند ترین قیمت میں فروخت ہوئی۔ 1999 میں تقابلی اعداد و شمار دستیاب ہونے کے بعد سے یہ چوتھی بلند ترین قیمت ہے۔2020 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب بلند ترین قیمت 10 کروڑ ین سے زیادہ رہی۔
0 56 1 minute read