انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان نے ’کن فیاکون‘ کی ریکارڈنگ سے پہلے وضو کرنے کا انکشاف کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ گلوکار جاوید علی نے انکشاف کیا ہے کہ معروف موسیقار اے آر رحمان نے انہیں رنبیر کپور کی فلم ’راک اسٹار‘ کی قوالی ’کن فیکون‘ کی ریکارڈنگ سے قبل وضو کرنے کو کہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار جاوید علی نے ایک انٹرویو کے دوران قوالی ’کُن فیکون‘ کی ریکارڈنگ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ’کُن فیکون‘ کو اپنے دوسرے گانوں کی طرح اور کسی بھی دوسرے گانے کی طرح ہی سمجھتا تھا۔ میں اسے ریکارڈ کرنے کے لیے تیار تھا لیکن اے آر رحمان نے مجھے احساس دلایا کہ یہ گانا نہیں بلکہ دعا ہے۔

جاوید علی نے کہا کہ میں ’کُن فیکون‘ کی ریکارڈنگ کے لیے تیار تھا اور جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہوئی، اے آر رحمان نے مجھ سے پوچھا کہ وضو کیا ہے؟ میں نے جواب میں کہا نہیں۔

گلوکار نے کہا کہ میرا جواب سن کر اے آر رحمان نے کہا کہ پہلے وضو کرو پھر ٹوپی پہنو، اس کے بعد ریکارڈنگ شروع کرنی ہے۔ میں نے موسیقار کے کہنے پر پورے خلوص کے ساتھ وضو کیا۔

انہوں نے کہا، "ریکارڈنگ کے دوران، پورا اسٹوڈیو صرف موم بتی کی روشنی سے اندھیرا تھا۔ اسٹوڈیو میں صرف تین لوگ تھے، میں (جاوید علی)، اے آر رحمان اور نغمہ نگار ارشاد کامل۔

گلوکار جاوید علی نے یہ بھی کہا کہ "ریکارڈنگ کے دوران ایسا لگا کہ ہم سب نماز پڑھ رہے ہیں اور لوگ ہمیں سن رہے ہیں”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے اے آر رحمان سے بہت کچھ سیکھا اور جب بھی میں ’کن فیکون‘ سنتا ہوں تو سر پر ٹوپی پہن لیتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button