اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربرا مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ا یرانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کرمان دہشت گردی حملے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا’ انہوں نے تعزیت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
سربراہ جے یو آئی کی پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے بھی و ن آن ون ملاقات ہوئی’ ملاقات میں انہوں نے کرمان میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعے میں درجنوں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ایران میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
0 46 Less than a minute