دنیا

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری’ 24 گھنٹوں میں مزید120 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ کے جبالیہ کیمپ میں ا قوام متحدہ کے شیلٹر سمیت مختلف مقامات پر اسرائیلی افواج کی بے د ریغ بمباری سے گزشتہ24 گھنٹوں میں 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے شمالی غزہ میں ممدوح لولو پر راکٹ حملے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میںحماس کی مزاحمت کاروں کے جوابی حملے بھی جاری ہیں’ القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں نے غزہ سٹی میں اسرائیلی ٹینکوں پر الیاسین راکٹوں سے حملے کئے’ عمارت میں مورچہ بند اسرائیلی فوجیوں کو دھماکہ خیز مواداور مشین گنوں سے نشانہ بنایاگیا۔
القسام بریگیڈز نے ہلاک اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کے اسلحے اور سامان کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں۔
7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کے تعداد22 ہزار763 ہوچکی ہے جبکہ57 ہزار614 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں میں9ہزار600 سے زائد بچے اور6ہزار750 سے زائد خواتین شامل ہیں’ جبکہ8 ہزار663 سے زائد بچے اور6ہزار327 سے زائد خواتین زخمی ہوچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیومن افیئرز کے آفس اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے31 دسمبر2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں3 لاکھ 55ہزار رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ370 سے زائد تعلیمی مراکز بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button