کراچی: الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن شربیونل کے روبروحلقہ این اے214′ زین قریشی’ حلقہ این 238 سے حلیم عادل شیخ’ این اے241 سے ارسلان خالد اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی حلقہ این اے241 سے ریٹرننگ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمودقریش ‘ زین قریشی’ حلیم شیخ اور ارسلان خاالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔
الیکشن ٹربیونل نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو این اے214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹربیونل نے زین قریشی کے بھی این اے214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
حلقہ این اے241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل منظور کرلی۔ ٹربیونل نے ارسلان خالد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ مقدمہ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کئے تھے۔
0 56 1 minute read