وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سنی علماء کونسل نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں۔ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا’ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے’ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی جبکہ سنی علماء کونسل کے کارکنان پمز ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کی’ جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی