پاکستانکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات محدود

اسلام آباد۔ :نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کر دیا ہے، وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں مرتضی سولنگی نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی ، ان کی تقرری سابق حکومت کے دور میں ہوئی تھی، وہ پہلے بھی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے اور اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button