میلبورن۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 112 واں ایڈیشن 14 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کا 112 واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں 56 واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلام ہوگا جو میلبورن پارک میں 14جنوری سے شروع ہوکر 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ،ویمنز سنگلز ، ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ گزشتہ سالوں کی طرح، ٹورنامنٹ کی مرکزی سپانسر ’’کِیا ‘‘کمپنی ہے۔سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اوربیلا روس کی نامور ٹینس سٹار آریانا سبا لینکا خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔نوویک جوکووچ گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔36 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے آسٹریلین اوپن انہوں نے 10 مرتبہ اپنے نام کیاہے۔وہ 2008سے 2023 کے دوران 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔جوکووچ پر امید ہیں کہ وہ اس مرتبہ پھرآسٹریلین اوپن کا بھرپور دفاع کریں گے اور گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ ٹورنامنٹ کی 119 سالہ تاریخ میں یہ پہلا آسٹریلین اوپن ٹینس ایونٹ ہے جس کا افتتاحی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا
0 42 1 minute read