کھیل

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹائون ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ بن گیا

کیپ ٹائون:جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کیپ ٹائون میں کھیلا گیا ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔ جمعرات کو کیپ ٹائون میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے جنوبی افریقہ کا 79 رنز کا آسان ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ کیپ ٹائون ٹیسٹ کا فیصلہ مجموعی طور پر 642 گیندوں کے بعد میچ کے دوسرے روز کے اندر ہی ہوگیا جبکہ اس سے قبل 1932ء میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ656 گیندوں میں ختم ہوا تھا، اس میچ میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button