اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کی’ وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا’ کانفرنس میں اہم دارالحکومتوں سے پاکستان کے سفیر شریک ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤںپر غور کیا جا رہا ہے ‘ نگران وزیر خارجہ نے سفیروں کی کانفرنس کے فریم ورک کو اجاگر کیا’ جلیل عباس جیلانی نے دفتر خارجہ کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لئے ہوناچاہیے۔ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کیلئے کھڑا رہے گا۔
0 50 1 minute read