کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی ماٹکرو سافٹ نے 30 سال بعد کی بورڈ میںتبدیلی کرتے ہوئے اس میں نیا بٹن شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
دنیا بھر میں استعمال کئے جانے والے موجودہ کی بورڈ یا لیپ ٹاپ میں نصف کی بورڈ میں آخری تبدیلی1990 کی دہائی میں کی گئی تھی اور اب 2024ء میں اس میں دوبقرہ تبدیلی کی جائے گی۔
مائکرو سافٹ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب کی بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کو پائلٹ(Copilot) شامل کیا جائے گا۔
یعنی کی بورڈ میں کوئی اضافی بٹن نہیں دیا جائے گا بلکہ پرانا بٹن نکال کراس میں نیا بٹن دیا جائے گا اور ممکنہ طورپر2024 کے وسط کے بعد بننے والے کی بورڈز بٹن کے ساتھ بننا شروع ہوں گے۔
اسی طرح نئے لیپ ٹاپ بھی نئے بٹن کے ساتھ بنانا شروع کر دیئے جائیں گے اور اس ضمن میں مائکرو سافٹ نے کی بورڈز سمیت دیگر آلات بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک بھی کرلیا ہے۔
نئے بٹن کو پائلٹ کو کلک کرتے ہی صارفین آرٹیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کریں گے ‘ صارفین اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔
0 82 1 minute read