علاقائی

عون علی سید ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہری پور(جاوید خان جدون سے)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خیبر پختونخوا کے لیے بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے عون علی سید نے ریجنل آفس پشاور میں اپنے عہدے کا چارج سنمبھال لیا، انکا کہنا ہے کہ صوبے کی بزنس کمیونٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے اور صوبے میں صنعت و تجارت کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس پشاور میں اپنے عہدے کا چارج سنمبھالنے کی تقریب اور مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر تقریب میں میئر پشاور حاجی زبیر علی ، سابق نگران صوبائی وزیر اور بی ایم پی کے مرکزی رہنما حاجی فضل الہی، پشاور سمال چیمبر اور انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے روح رواں ملک مہر الہی ، مہمند چیمبر کے موجودہ صدر خواجہ عبدالقدوس، سابق صدر سجاد علی، سرتاج احمد خان، ایثیا کے پیٹرن ان چیف مامور خان، اور صوبائی چیئرمین منہاج الدین باچا، نوشہرہ چیمبر کے صدر زر عالم خان، باجوڑ چیمبر کے گروپ لیڈرحاجی لالی شاہ، صوابی چیمبر، کوہاٹ چیمبر، مردان، چترال سمیت صوبہ بھر کے چیمبرز کے عہدیداروں، ہری پور چیمبر سے سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، حاجی منظور الہی، محمد سلیم اعوان، سابق سینیئر نائب صدور امجد علی چغتائی، ثاقب عمران، ایگزیکٹیو باڈی ممبران سید احمد جان سکندر، جواد طارق، فیصل حبیب، ملک سعید اختر اور ایوان صنعت و تجارت ہزارہ ڈویژن کے صدر خورشید اعظم خان، صوبہ بھر کے ای سی و جی بی ممبران سمیت خواتین چیمبرز، بزنس کمیونٹی، تاجر تنظیموں اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ بزنس مین پینل نے صوبہ خیبر پختونخوا میں حاجی غلام علی کی قیادت میں جو ریکارڈ کام کیے اور مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی اسکی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ فیڈریشن کے انتخابات میں خیبر پختونخوا نے بھاری اکثریت سے عون علی سید کو اپنا نائب صدر منتخب کیا۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عون علی سید کو اپنے عہدے کا چارج سنمبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر نو منتخب نائب صدر عون علی سید نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لندن سے تعلیم حاصل کی لیکن حاجی غلام علی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اور انکے جذبے سے متاثر ہوتے ہوئے اپنی خدمات اپنے ملک اور اپنے صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے وقف کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام چیمبرز، ای سی جی بی ممبران، بزنس کمیونٹی اور تاجر تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے منتخب کیا۔ عون علی سید نے یقین دلایا کہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوان ہونے کی حیثیت سے بھی اپنا پورا وقت کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے صرف کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملک کی صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے ہم سب مل کر اتحاد و اتفاق سے عملی کام کریں تاکہ اسکے ثمرات ہماری معیشت کی خوشحالی پر بھی نمایاں طور پر واضح ہو سکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button