علاقائی

ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی امن کء بغیر ممکن نہیں ،بین الاقوامی کانفرنس

چکدرہ(احسان اللہ سے)ملاکنڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد ” ٹیچنگ اینڈ ٹاکنگ آف پیس ان دی ولنریبل ریجن آف پاکستان ” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کا اہتمام ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے یو ایس گورنمنٹ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن (USEFP) کے اشتراک سے کیا تھا ، ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد ، کانفرنس کے پرنسپل آرگنائزر ڈاکٹر اعتبار خان ، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز ، ملاکنڈ اور پشاور یونیورسٹیز کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان ، ملاکنڈ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور پشاور یونیورسٹی کے ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کانفرنس میں شرکت کی جبکہ مرڈوچ یونیورسٹی آسٹریلیا کے ڈاکٹر پیٹر چارلس ٹیلر اور ڈاکٹر الزبتھ ٹیلر نے آن لائن خطاب کیا ، کانفرنس میں شرکت کی ، مقررین نے امن کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور عوامی خوشحالی امن کے بغیر ممکن نہیں انہوں کہا کہ تعلیمی اداروں میں امن کی تعلیم بہت ضروری ہے اور جامعات سے امن کا پیغام جانا چاہئے جبکہ آئندہ نسلوں کے لئے معاشرہ بھر میں قیام امن کی خاطر تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد اور کانفرنس کے پرنسپل آرگنائزر ڈاکٹر اعتبار خان نے کہا کہ سماجی انصاف ، صنفی مساوات اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے معاشرے سے ناہمواری ، تشدد اور انتہائی پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور اس کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مثر اقدامات کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی ملک کے چھ یونیورسٹیز میں امن کانفرنس منعقد کرا چکی ہے ، ہماری سوچ اور پیغام امن ہے اور اسی بات کو دہراتے اور آگے بڑھاتے جائیں گے
سوات، بونیر ، مردان ، پشاور ، چترال اور شرینگل سمیت ملک کے مختلف جامعات کے ماہرین تعلیم اور طلبہ نے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button