انٹرٹینمنٹ

عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں وہ میری روحانی استاد بھی ہیں؛ صنم ماروی

لاہور:گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ میرا تعلق سندھ سے ہے جہاں سیون شریف کے قریب ایک چھوٹا سا گائوں ہے ،جب میری عمر تین سال تھی تو میرے والد کو قتل کر دیا گیا ،والدہ نے دوسری شادی کر لی اور میرے دوسرے باپ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ موسیقی سے بھی شوق رکھتے تھے اور انہوں نے ہی گلوکاری میں میری بھرپور سرپرستی کی ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے گلوکاری کا آغاز کیا اور جو گانا میں نے پیش کیا وہ میرے والد کی کمپوزیشن تھی ۔انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں اور وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ۔صنم ماروی نے کہا کہ میری کامیابیوں کا کریڈٹ میرے والد اور میرے بچوں کے والد حامد بلول کے سر جاتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button