ممبئی:بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئیں جس میں بالی ووڈ اور کاروباری شخصیات سمیت قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ارا خان اور نوپور شیکھرے شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کرتے ہوئے اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ شادی کی تقریبات کے لیے دلہا نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے اور ان کی جانب سے تقریبات میں ڈھول بجانے اور رقص کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔ارا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔ ارا خان عامر خان کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔
0 53 1 minute read