پاکستان

سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالا دستی سے ہی نکھر سکتا ہے’ سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ آئین کے آرٹیکلز62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے’ سیاست طویل عرصہ سے ا ہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر حل رہی ہے’ جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی منصب پر برداشت نہیں کیا جاتا۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اقتدار جمہوریت کے نہیں خاندانوں کے گرد گھومتا ہے’ پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے’ ساق حکمران پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام کے پاس ووٹ دینے کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button