پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا’ پی ٹی آئی

راولپنڈی: پاکستان تحریک نصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف جسٹس کے رویئے کی مذمت کرتی ہے’ آپ کوکوئی حق نہیں آپ پی ٹی آئی یا ان کے وکلاء کی تضحیک کریں۔
ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر عدم اعتماد کا اعلان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو کی لیکن فاضل چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے وکلاء کے ساتھ رویہ توہین آمیز ہے۔ فاضل چیف جسٹس سمجھتے ہیں ملک میں امن و آشتی ہے۔
شیر ا فضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے12 سو کاغذات مسترد ہوئے ہیں لیکن ہمارے کیسز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا لیکن آر اوز کے کنڈکٹ پر نوٹس نہیں لیا ج رہا۔ ہمارے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہوگا پی ٹی آئی کے کیسز کے لئے علحیدہ بینچز بنائے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی دور میں دائر کئے گئے ریفرنس کا بغض نہیں نکال سکے ہیںاور ہم نے قاضی فائز عیسی کے جیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی تھی’ ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پی ٹی آئی توہین برداشت نہیں کرسکتی۔
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے آج تک ہمیں کوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت کسی اور بینچ سے ملی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہم پر احسان نہیں ہمارا حق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button