پاکستان

بجلی مزید4.12 روپے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔ ایک ماہ کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کر دیاگیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصو ل کیا جائے گا۔
نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں۔
سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں4 روپے66پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔ جس پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ سنایا۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے ا طلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button