پاکستان

لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کی بحالی کی درخواست مسترد

لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی آئی کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا’ جس میں لاہور ہائی کورٹ نے د رخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
درخواست پر محفوظ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا۔ بلے کے نشان کی واپسی سے متعلق درخواست تحریک انصاف شیخوپورہ کے صدر نے دائر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button