کھیل

آسٹریلیاکے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز

سڈنی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالئے ، بارش کے باعث دوسرے روز 46اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا، میزبان ٹیم کو پاکستانی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 197 رنز کی ضرورت ہے، مارنس لبوشین 23 اور سٹیون سمتھ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا ۔جمعرات کو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 6 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو ڈیوڈ وارنر 6 رنز اور عثمان خواجہ صفر پر ناٹ آئوٹ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 70 قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر ڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر آغا سلمان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگے۔عثمان خواجہ آسٹریلین ٹیم کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 47 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگے۔ آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116رنزبنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور چائے کا وقفہ کر دیا گیا تاہم بعد ازاں چائے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جب ختم ہوا تو مارنس لبوشین 23 اور سٹیوسمتھ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی طرف سے عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔\

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button