پاکستان

شمالی وزیرستان میں جانبحق ہونے والے 6 مزدور آبائی علاقے میں سپرد خاک

شمالی وزیرستان کے علاقہ مسکی میر علی میں نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کو رات گئے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کر دیا گیا،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ار پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او احمد محی الدین اور دیگر افسران کے علاوہ،سیاسی شخصیات،وکلا سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ،آر پی او ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور دیگر افسران نے شمالی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے مزدور نوجوانوں کی ان کے آبائی علاقے چھابری زیریں میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔تدفین اور مالی امداد کےلئے فی کس خاندان کو ایک ایک لاکھ روپے بھی دئیے گئے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کو متاثرین کی مالی امداد کےلئے سفارشات ارسال کی گئی ہیں اور ہم اس دہشت گردی کےواقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button