اہم خبرپاکستانتازہ ترین

نیا کورونا:بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کے کورونا کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کو روکنا ہے

حکام نے کہا بتایا کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔

حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ایڈوائزری کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button