دنیا

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری’ حملوں میں مزید180 سے زائد افراد شہید

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے’ صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید180سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا کر6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا’ خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف میںبھی حملے جاری ہیں’ حملوں میں غزہ کی 70 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی319 افراد کو شہید کر دیا جبکہ3800 سے زائد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب سے اسرائیل کی وسطی اور جنوبی غزہ میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رفاہ منتقل ہونے کی ہدایت کر دی’رفاہ بارڈر دنیا میں بے گھر افراد کی پرہجوم جگہ بن گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف9 ہسپتال آپریشنل ہیں’ باقی 17 ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی یا حملوں سے کھنڈر بن گئے ‘ فوری اتبدائی طبی امداد نہ ہونے سے زیادہ زخمی شہید ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک21800 سے زائد فلسطینی شہید اور56ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریبا23 لاکھ ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button