کھیل

تیسرا ٹیسٹ،پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلیں گی

سڈنی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر یہ میچ کھیلیں گی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہوم سمر کرکٹ سیزن میں سڈنی ٹیسٹ میچ کو عمومی طور پر پنک ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔اس میچ میں دونوں ٹیمیں گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں نظر آئیں گی۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پنک تھیم میں تصاویر بھی بنوائیں۔سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کی آنجہانی اہلیہ جین مک گرا کی یاد میں کہا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button