کھیل

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان

سڈنی:آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے گیارہ رکنی ٹیم کااعلا ن کر دیا گیا جس کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کر کے اوپنر صائم ایوب کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جنہوں نے پاکستان کے لیے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ساجد خان، حسن علی، عامر جمال اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) بدھ سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کْن برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button