پاکستان

10 سالہ نااہلی کیس بحالی’ نیب کو عدالت سے فوری ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد: نیب سے سزا یافتہ افراد کی 10سالہ نااہلی کے معاملے پر نیب کو عدالت سے فوری طورپر کوئی ریلیف نہ مل سکا۔
نیب نے سزایافتہ افراد کی10 سالہ نااہلی کم کرکے5 سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جسے عدالت نے4 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے نیب کی مرکزی اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فائق علی جمالی کے خلاف بلوچستان میں9 ریفرنسز میں فیصلہ ہوا اورا لیکشن کیشن کے معاملات میں سنگل بینچ کا فیصلہ پیش کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے متفرق درخواست کیوں دائر کی؟ اس پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی پر اپیل دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کے موقع پر عدالت نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے’ پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق درخواست سنیں گے پھر دیکھیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button