اہم خبرپاکستانتازہ ترین

جے یو آئی دہشت گردوںکے نشانے پر ہے’ فضل الرحمان’ الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مل ک کی بگڑتی صورت حال قابل افسوس ہے’ جمعیت علماء اسلام ااس وقت دہشت گردوںکے نشانے پر ہے’ الیکشن ہونے چاہیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی دیا جائے’ ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے’ الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہیں کہ ان حالات کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑسکتے ‘ موسم اور امن و امان کی وجہ سے دھاندلی کا راستہ کھلتا ہے’ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے جوانوں کو گمراہ کیا’ پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے’ دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جا رہی ہے۔
سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی’ صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نہیں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں’ ہم نے اپنے علاقے کی مٹی سے ترقی کا عہد کیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button