پاکستان

شہباز شریف کو فیض آباددھرنا کمیشن نے طلبہ کر لیا

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فیض آباددھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو3 جنوری کو بیان قلم بند کروانے کمے لئے طلب کرلیا۔ شہباز شریف کو سابق وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباددھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلی پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button