دنیا

جاپان میں 7.6 شد ت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد کچھ ساحلی علاقوں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں رہنے والوں کو انخلاء کی ہدایت کی گئی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت7.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہے۔ زلزلے سے متاثرہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ پروزاوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں’ تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سےlshikawa,Niigata اورToayama نامی ساحلی علاقوں کے لئے سونامی وارنگ جاری کی گئی
اس سونامی وارننگ میں کہا گیا کہ3 میٹر بڑی لہریں متاثرہ حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔ روس کی جانب سے بھی مختلف شہروں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ زلزلے کے مزید جھٹوں کے لئے تیار رہیں۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو زلزلے کے آفٹر شاکس کے لئے تیار رہنا چاہیے اور ہم سونامی کے خطرے سے د وچار علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button