اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پاک فوج ملک کی سلامتی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی’ جنرل عاصم منیر

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور ترقی میں کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں، پاکستان کی سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے، بلاشبہ ہماری عظیم قوم ہمارے آبا اجداد کے خوابوں اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اٹھے گی، یقینا آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ انشا اللہ پاکستان کے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دعا اور امید کرتے ہیں کہ نیا سال ظالم حکومتوں سے ان کے مصائب میں کمی لائے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2023 کا چیلنجنگ لیکن اہم سال ختم ہو گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور قابل فخر عوام کو نیا سال مبارک ہو، سال 2024 پاکستان کے لئے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button